Tuesday, 29 May 2018

Charanjit Singh Murder And Pak Muslims

 آزاد کے دیس میں گگن دیپ سنگھ ایک مسلمان کو ہجوم سے بچا لیتا ہے ، اور قائد کے دیس میں چرن جیت سنگھ شام کے وقت قتل کر دیے جاتے ہیں ،

جاوید چوہدری یاد آئے

حکیم سعید کے بھائی انڈیا سے پاکستان نہیں آئے تھے جبکہ حکیم سعید انڈیا چھوڑ کر پاکستان آ بسے تھے، بھائی سمجھاتے تھے کہ پاکستان رہنے کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے یہاں نہ مسجدیں محفوظ ہیں اور نہ بازار ، جب حکیم سعید قتل کر دیے گئے تو جاوید چوہدری نے کالم لکھا جس کے آخر میں بھائی کی طرف سے یہ جملہ لکھا کہ سعید میں کربلا میں زندہ رہا اور تم مدینے میں مارے گئے _




کچھ یہی حالت آج بھی ہے

ثانی مدینے میں موت کا راج ہے اور کربلا میں زندگیاں بچائی جا رہی ہیں _ مسلمان کربلا میں زندہ ہیں اور مدینے میں غیر مسلموں پر موت نازل ہو رہی ہے ،

الہی رحم کر


عامر ہزاروی